لکھنو (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والے انتخابات میں 25مسلمان امیدوار بھی کامیاب ہوگے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے انتخابات میں 25مسلمان امید وار بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن ان 25کامیاب مسلمان امیدواروں میں سے کسی ایک کا تعلق بھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں سے نہیں ہے کیونکہ بی جے پی نے یو پی میں سے کسی ایک بھی مسلمان کو اپنا امیدوار ہی نہیں بنایا تھا ۔یوپی میں مختلف سیاسی جماعتوں نے 200مسلمان امیدواروں کو انتخابی اکھاڑے میں اتارا تھا جن میں سے صرف 25امیدوار ہی کامیاب قرار پائے ہیں ۔ اتر پردیش کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایس پی سے 18 ، بی ایس پی سے 5 اور کانگریس سے دو مسلمان امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔اتر پردیش کی معروف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی )کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے18 امیدواروں میں محبوب علی ،ابرار احمد ،م رضوان ،ناہید حسن ،نفیس احمد،نصیر خان ،نواب جان ،تسلیم احمد،عالم بدری،محمد فہیم ،یاسر شاہ ،اکرام قریشی ،اعظم خان ،عبد اللہ اعظم، محمد رمضان ،اقبال محمود ،عرفان سولنگی اور رفیق انصاری شامل ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کے جن 5مسلمان امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں اسلم چوہدری ،محمد مجتبی،مختار انصاری ،محمد اسلم اور شاہ عالم عرف گڈو جمالی شامل ہیں ۔کانگریس کے صرف 2مسلمان امید وار ہی فتح حاصل کر سکے جن میں سہیل اختر اور مسعود اختر شامل ہیں۔اتر پردیش میں 25مسلمان امیدواروں کی کامیابی کے باوجود ان میں سے کوئی ایک بھی ریاستی حکومت میں شامل نہیں ہو گا اور ایک مرتبہ پھر اتر پردیش حکومت میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا کوئی ایک ممبر بھی نہیں ہو گا ،جس کی وجہ سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔