تازہ تر ین

ہانگ کانگ لیگ، سٹی کیاتک نے آئس لینڈ کو ہرا دیا

ہانگ کانگ (اے پی پی) ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں سٹی کیاتک نے ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کو 50 رنز سے شکست دے دی، یونائیٹڈ کی ٹیم 156 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، کرس جورڈن کو آل راﺅنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، سعید اجمل نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے دسویں میچ میں سٹی کیاتک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے، کرس جورڈن نے چار چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے، سعید اجمل نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ آئس لینڈ یونائیٹڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15 اوورز میں 105 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، این بیل 41 اور کپتان مصباح الحق 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کرس جورڈن، ریاد ایمرٹ اور اعزاز خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ کرس جورڈن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain