لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج ےہاںامریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈےونےورسٹی کے طلبا و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ؒکے پاکستان میں انتہاپسندی ودہشت گردی کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں – دہشت گردی کے خلاف سےاسی و عسکری قےادت اورپوری قوم اےک صفحہ پر ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں غےر معمولی قربانےاں دی ہےں ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ دےن، وہ انسانےت کے سفاک قاتل ہےں۔پاکستان کی سر زمےن سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لےں گے۔ جمہورےت عوام کی خدمت کا نام ہے۔جمہورےت شفافےت اورمقصد مےں صداقت کا دوسرا نام ہے۔ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زےروٹالرنس کی پالےسی اپنائی ہے اور ہمارے عمل اوراقدامات خود ہماری حکومت کی شفافےت کی گواہی دے رہے ہےں ۔پنجاب حکومت پاکستان کی سب سے شفاف ترےن حکومت ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کےا ہے۔ سفارش،اقرباپروری اورکرپشن کو کبھی بھی برداشت نہےں کےا ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے شفافےت کو اپنا طرئہ امتےاز بناےا ہے ۔ہماری ترجےحات واضح اورسمت درست ہے ۔مےں صوبے کے عوام کا خادم ہوں اوران کی خدمت مےرا مشن ہے ۔ پنجاب حکومت نے بلدےاتی حکومتوں کو بااختےار بناےا ہے ۔بلدےاتی حکومتوں کو مالی اورانتظامی خود مختاری دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی وخوشحالی کےلئے آبادی کے تناسب سے زےادہ فنڈز مختص کےے گئے ہےں ۔ چھوٹے کاشتکاروں کےلئے100ارب روپے کے بلاسودقرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی دےہی علاقوں کی ترقی اوردےہی معےشت کی خوشحالی کےلئے ہے۔ لاہورمےں پنجاب سےف سٹی پراجےکٹ پر تےزی سے کام جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ پنجاب کے دےگر6 بڑے شہروں مےں بھی سےف سٹی پراجےکٹ شروع کےا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الابراج گروپ(Abraaj Group) کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن (Sir David Nicholson)کی قیادت میں وفد نے شرکت کی- الابراج گروپ نے پنجاب حکومت کےساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری ، ڈاکٹروں و نرسوں کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اورامراض کی تشخیص کیلئے خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تعاون پراتفاق کیا -الابراج گروپ اور پنجاب حکومت کی مشترکہ کمیٹی اس ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل پر فوری عملدرآمد کے حوالے سے حتمی سفارشات اگلے چند روز میں پیش کرے گی-وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کیلئے بغیر وقت ضائع کئے فوری اقدامات کرنا ہو ں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دےتا ہے اوریہ رنگا رنگ تہوار زندگی کی خوشےوں اورجوش و جذبے کی علامت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوبرادری سمےت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں اورانہےں پاکستا ن مےں مساوی حقوق حاصل ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈےونےورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملاقات کے دوران کھل کر مختلف امورپرسوال کےے۔وزےراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے سوالات کے انتہائی مدلل انداز مےں جواب دےئے اورطلبا و طالبات نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمےں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزےراعلیٰ فلاح عامہ اورعوامی خدمت کا اےک شاندار وےژن رکھتے ہےںاورہم ان کے خےالات سن کر بہت متاثر ہوئے ہےں۔طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلچر بہت زبردست ہے اوروزےراعلیٰ شہبازشرےف نے صوبے مےں تعلےم کے فروغ کےلئے بہترےن انداز مےں اقدامات کئے گئے ہےں۔
