اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور لڑائی جھگڑا کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس جمع کرادی ہے ۔ کمیٹی کی روشنی میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف پر آٹھ دن اور مراد سعید پر دو دن کیلئے قومی اسمبلی میں اجلاس میں داخلے پر پابندی عائدکرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ایک ہفتے سے زائد انہیں معطل کرنے کی سفارش کردی ہے ۔ قومی اسمبلی میں سپیکر کی ہدایت پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما غوث بخش مہر کی نگرانی میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جنہوں نے دونوں اراکین اسمبلی کے درمیان ہونے والے واقعہ سے متعلق فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس رپورٹ میں جاوید لطیف کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو دو دن کیلئے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ۔