تازہ تر ین

افغانستان؛ طالبان کی لغمان پر قبضے کی کوشش ناکام، 70 جنگجو ہلاک

کابل(ویب ڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادی جبکہ جھڑپوں میں اہم طالبان رہنماؤں اور کمانڈروں سمیت 70 جنگجو ہلاک، 50زخمی اور 4 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔امریکی جاسوس طیارے کے حملے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 20 عسکریت پسنداور10سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ ارزگان میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں 5طالبان مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے انسداد دہشت گردی آپریشنزکے دوران طالبان کی صوبے پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور طالبان کوبھاری جانی نقصان پہنچایا۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق افغان فورسزنے صوبائی حکومت کے تعاون سے کارروائی کی تاہم متعدد طالبان رہنما اور کمانڈر ساتھیوںسمیت فرارہوگئے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمیوں میں متعدد سینئر رہنما اور کمانڈر جن میں خالص، خالد، جنت گل، محمد، اتل عمر زائی اور دیگر شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 8سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب افغان نیشنل آرمی کی 215ویں میوند کورکے جنر ل محمد رسول زازئی نے مقامی پولیس اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغوا کیے گیے اہلکاروں کو ضلع نادعلی کی ایک جیل میں رکھا گیا تھا۔علاوہ ازیں حکام نے بتایا کہ ننگرہارمیں امریکی جاسوس طیارے کے حملے اورمختلف کارروائیوں میں 11طالبان، داعش کے 9ارکان اور سیکیورٹی فورسز کے 10اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع غنی خیل، کوٹ اورخوگیانی میں کی گئیں۔ آئی این پی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھما کے میں خاتون ہلاک اور8افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان لوکل پولیس کے 32اہلکاروں کو طالبان کی قید سے چھڑا لیا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہواجب نجی کمپنی کے ملازمین کولے جانے والی بس شہرکے اندرسے گزررہی تھی،دھماکے کے باعث بس میں موجود 8افراد شدید زخمی ہوئے اورایک عورت موقع پرہی دم توڑگئی۔سیکیورٹی حکام کاکہنا تھاکہ ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا کہ دھماکاخودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول تاہم دھماکے میں بس کوہی نشانہ بنایاگیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain