انقرہ(نیٹ نیوز)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو 6 سال بعد رہائی مل گئی ہے۔ کچھ روز قبل مصری عدالت نے حسنی مبارک کومظاہرین کے قتل کے الزام سے بری کردیاتھا۔خبرایجنسی کے مطابق مصری پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کے خلاف دائر مقدمات کو ختم کردیا۔ حسنی مبارک ڈاکٹرز کی اجازت سے گھر جاسکتے ہیں تاہم حسنی مبارک ایک مقدمے کی تفتیش کے باعث ملک چھوڑنے سے قاصر رہیں گے۔ حسنی مبارک تاحال قاہرہ کے ملٹری اسپتال میں زیرحراست ہیں ۔