ادیس بابا(ویب ڈیسک)ایتھوپیا میں کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے قریب کوڑے کے ایک بہت بڑے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے تباہ کن واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی ہے۔ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہوئے کوڑے کے پہاڑ جیسے ڈھیر کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعے میں ہفتے کے روز بہت سے گھر اس کوڑے کے نیچے دب گئے تھے۔ اس سے قبل ان ہلاکتوں کی تعداد 46ہو گئی تھی، جو بڑھ کر62 ہو گئی۔