تازہ تر ین

شریف خاندان کی بادشاہت کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے, اہم اعلان

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے اور شریف خاندان کی بادشاہت قائم کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اس کے لئے حکومت کی کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کو قانون کے غلط استعمال کے ذریعے ڈرا دھمکا کر نواز شریف کی بادشاہت قائم کرنے کی مسلم لیگ (ن)کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے دھاندلی کے خلاف ہمارے دھرنے کے دوران بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کا غلط استعمال کیا اور ہمارے خلاف مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں، اب مجھے سائبر کرائم بل کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں، شریف خاندان کی بادشاہت قائم کرنے اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد میڈیا، متحرک سول سوسائٹی اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑی رہے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain