تازہ تر ین

واٹس ایپ کے لاکھوں اکاﺅنٹ خطرے میں پڑگئے….دھماکہ دار خبر

لندن( ویب ڈیسک) سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ سیکیورٹی نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ہیکرز کے نئے حملے کا انکشاف کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاونٹس کو تصاویر اور ملٹی میڈیا فائلز کے ذریعے ہیک کیا جاسکتا ہے۔ہیکرز کی جانب سے اس حملے میں پریویو میں بظاہر عام نظر آنے والی تصویر کو استعمال کیا جاتا ہے جس پر کلک کرنے پر یہ صارف کو میل وئیر سے آلودہ ایچ ٹی ایم ایل پیج پر لے جاتی ہے۔ اگر ایک بار یہ پیج لوڈ ہوجائے تو ہیکرز کے لیے اکانٹ ہیکنگ آسان ہوجاتی ہے۔ چیک پوائنٹ سیکورٹی کمپنی کے مطابق ایک عام نظر آنے والی تصویر کو بھیج کر ہیکر اکانٹ ہیک کرسکتا ہے۔ اسے میسجز ہسٹری تک رسائی مل جاتی ہے جبکہ تمام شیئر کی جانے والی تصاویر بھی وہ دیکھ سکتا ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ ہم نے اس ایپ کو لوگوں اور ان کی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے بنایا ہے۔ چیک پوائنٹ نے جب اس مسئلے کی نشاندہی کی تو ہم نے اسے حل کرتے ہوئے واٹس ایپ فار ویب کی ایک ایپ ڈیٹ ریلیز کی ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود ہے۔ اس لیے وائرس زدہ تصاویر کو بھیجنا بہت آسان ہے اور اس طرح کے پیغامات کی ترسیل روکنے کا کوئی خاص توڑ بھی موجود نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain