Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کی 300 بہترین جامعات میں پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل ہیں ؟؟؟ جان کر آپ بھی خوش ہونگے ۔

    By Daily Khabrainمارچ 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)دی ٹائمز ہائیر ایجوکیش نے سال 2017 کے لیے ایشیائی جامعات کی درجہ بندی کا اعلان کردیا جبکہ 300 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان کی 7 جامعات بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ان میں سے پانچ جامعات ایسی ہیں جو پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔دی ٹائمز ہائیر ایجوکیش کی جانب سے جاری بہترین جامعات کی فہرست میں قائد اعظم یونیورسٹی نے دیگر پاکستانی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں سب سے بہتر درجہ بندی حاصل کی اور اسے 121 سے 130 ویں پوزیشن کے درمیان رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 141 سے 150 ویں پوزیشن کے درمیان جگہ ملی ہے۔دی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر فل باٹے کا کہنا ہے کہ ’یہ امر خوش آئند ہے کہ ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست گزشتہ برس کی نسبت اس سال پاکستان کی تین گنا زیادہ یونیورسٹیاں شامل ہیں، گزشتہ برس صرف دو پاکستانی جامعات اس میں شامل تھیں‘۔انہوں نے بتایا کہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی واحد یونیورسٹی ہے جو اس سال 200 بہترین جامعات میں سے ایک رہی اور 141 سے 150 ویں پوزیشن کے درمیان جگہ حاصل کی۔فل باٹے کا مزید کہنا تھا کہ ’گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو پاکستانی جامعات کی تنزلی ہوئی ہے، قائداعظم یونیورسٹی 101 تا 110 کے پیٹے سے نکل کر 121 تا 130 کے درمیان چلی گئی ہے جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 121 تا 130 سے نکل کر 151 تا 160 کے درمیان چلی گئی ہے‘۔انہوں نے وضاحت کی کہ ’درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ دیگر ایشیائی جامعات تیزی سے اپنا معیار بہتر کررہی ہیں جبکہ مسابقت بھی بہت بڑھ گئی ہے کیوں کہ گزشتہ برس 200 جامعات رکھی گئی تھیں تاہم اس سال رینکنگ میں 300 جامعات کو شامل کیا گیا‘۔پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن کے معیار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فل باٹے نے بتایا کہ ’پاکستان میں ہائیرایجوکیشن میں داخلے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، 2002 میں طلبا کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار تھی جو اب 13 لاکھ تک جاپہنچی ہے‘۔ایشیا کی 300 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (151 تا 160 کے درمیان)، فیصل ا?باد زرعی یونیورسٹی (201 تا 250 کے درمیان) جبکہ بہائ الدین زکریا یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور لاہور یونیورسٹی 521 سے 300 کے درمیان جگہ بناسکی ہیں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار

    شہباز شریف نے امریکا اور ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.