اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شرجیل میمن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی پی پی کے رہنما دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو طیارے کی سیڑھیوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طیارے کی سیڑھیوں پر گرفتار کر لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے پاس ضمانت قبل از گرفتاری تھی انہیں صبح کورٹ میں پیش ہونا تھا ان پر متعدد مقدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کی ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی جس کی وجہ سے نیب نے انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔
