لاہور (خصوصی رپورٹ) اورنج لائن ٹرین منصوبے کو 5ارب روپے کی کمک مل گئی۔ پنجاب حکومت نے 5ارب روپے اضافی فنڈر برج فنانسنگ کے تحت جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چینی قرض کی قسط میں تاخیر کے باعث برج فنانسنگ کی درخواست کی تھی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے اورنج لائن منصوبے میں چینی بینک ایگزم کی جانب سے ساڑھے 4ارب روپے کا بل التواءکا شکار ہے جس کے باعث کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اورنج لائن منصوبے کیلئے اضافی 5ارب روپے جاری کرنے کی منظوری پنجاب حکومت کی کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ ایل ڈی اے رقوم کی وصولی کے بعد کنٹریکٹرز کی زیرالتواءادائیگیوں کو یقینی بنائے گا جبکہ ایگزم کی جانب سے ساڑھے چار ارب روپے کا بل ملنے کے بعد پنجاب حکومت کو 5ارب روپے واپس کئے جائیں گے۔
اورنج ٹرین
