تازہ تر ین

سی پیک میں 55 ارب ڈالر مالیت سے زائد منصوبے۔۔۔ دشمن کی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پلاننگ کمےشن کے حکام نے کہا ہے کہ55 ارب ڈالر مالیت سے زائدکا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمےل پاکستانی عوام کےلئے روشن مستقبل کی نوید ہو گی۔پلاننگ کمےشن کی دستاوےزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقےاتی پروگراموں مےں وزارت مواصلات کے 84منصوبوں کےلئے ایک کھرب 93ارب 28 کروڑ 52لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں،گزشتہ سال کے آخر مےں بےجنگ مےں مشترکہ تعاون کمےٹی ( جے سی سی) نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دو بڑے منصوبوں ملتان سکھر موٹر وے اورقراقرم ہائی وے کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کو سی پیک کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس پر کام کی رفتار اور اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی و دیگر انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔جے سی سی نے روڈ انفراسٹرکچر کے تین دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دیتے ہوئے اس کی فوری فنانسنگ کیلئے متعلقہ اداروں کو تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ، منصوبوں میں سی پیک روٹ پر قراقرم ہائی وے تھاکوٹ تا رائیکوٹ136کلومیٹرشاہراہ کی بحالی، بلوچستان کے عوام کیلئے اہم منصوبے خضدار ۔بسیمہ شاہراہ اورمغربی روٹ پر ڈیرہ اسمعیل خان ژوب روڈ کی اب گریڈیشن کا منصوبہ شامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain