تازہ تر ین

فیس بک استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک ) فیس بک کی دوستی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ہے ۔ گوجرانوالہ میں ہڈیالہ کے کھیتوں سے ایک لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شیرون بھٹی کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ شیرون بھٹی کو اس کی دوست نائلہ نے قتل کیا ہے۔ شیرون کی نائلہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر دوستی ہوئی تھی اور مقتول لڑکی سے ملنے گیا تھا۔ 22 سالہ نوجوان شیرون بھٹی باغبان پورہ کا رہائشی تھا اور اس کی سمبڑیال کی رہائشی نائلہ نامی لڑکی سے دوستی ہوئی تھی اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ نائلہ نے شیرون بھٹی کے ساتھ باہر جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور شیرون نے کچھ رقم اکٹھی کی اور اپنی کار بھی بیچی جس کے بعد وہ لڑکی سے ملنے سمبڑیال گیا تھا۔ تاہم اب اس کی نعش ہڈیالہ کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون، کپڑے اور دیگر سامان لڑکی کے گھر سے برآمد کر لیا ہے جبکہ لڑکی چند روز قبل ہی نیپال بھاگ چکی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain