تازہ تر ین

پاک بھارت تنازعات کے شکار منصوبوں میں اہم پیش رفت منظر عام پر

اسلام آباد،نئی دہلی (ویب ڈیسک ) آبی تنازعات پر پاک بھارت سندھ طاس واٹر کمشنرز کا پہلا باضابطہ اجلاس (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ دو روزہ مذاکرات میں بھارت کی جانب سے متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ سندھ طاس واٹر کمشنرز کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات بیس اور اکیس مارچ کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف سعید اور بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کرینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بھارت کیا جانب سے زیر تعمیر متنازعہ ڈیم رتلے اور کشن گنگا کو ان مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔ بھارت کی جانب سے پن بجلی کے چار منصوبوں کی تعمیر پر بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ طاس واٹر کمشنرز کے دو روزہ اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل کے حل کے لئے ثالث کی تعیناتی پر بھی بات ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پانی کے اعداد و شمار کے تبادلے اور دریاﺅں میں پانی کی صورتحال اور سیلاب کی پیشگی اطلاع کے حوالے سے امور زیر غور آئینگے۔ پاک بھارت مذاکرات کے دوران ایجنڈے پر اتفاق ہونے کی صورت میں اعلامیہ بھی آسکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس واٹر کمشنرز اجلاس میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر قائم ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain