تازہ تر ین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردوں کی فہرست کا تبادلہ ۔۔ حیران کن انکشافات

کابل /ماسکو(ویب ڈیسک ) افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز اور تعمیری رہے تاہم اب بھی کچھ مسائل حل طلب ہیں جس کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی کمی ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے سپتنک سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے اور مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات میں کشیدگی کو کم کرنے اور پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل لندن میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات ہوئے تھے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain