تازہ تر ین

خان صاحب! کرپشن کا جواب دیں, رونے سے فرق نہیں پڑے گا

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ روئیں مت ،نیب کو کرپشن کا جواب دیں،رونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب کام کرنے کا وقت گزر گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پر کوئی الزام لگتا ہے تو وہ رونے لگ جاتے ہیں، دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔خان صاحب نے ساڑھے تین سال میں 25بلیئن یو ٹرن لیے ،ان کو جہاں کہیں موقع ملتا ہے وہ ایک اور جھوٹ بول دیتے ہیں،انہیں اپنی ناکامی کے پیچھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شکر ہے عمران خان نے ساڑھے 3سال میں ایک درخت تو لگایا،اگر وہ درخت بھی نہ لگاتے تو 2018میں عوام کو کیا منہ دکھاتے؟


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain