ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ شراب اور سگریٹ نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہو ںتا کہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان سے ایک تقریب میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ بوڑھے والد کی حیثیت سے ابرام کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار پانے پر پریشان ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ جی یہ ایک مسئلہ ہے جو میرے ذہن میں چل رہا ہے ،گزشتہ رات بھی اس بارے میں سوچ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ 50سال کی عمر میں چھوٹے بچے کا ہونا اچھی بات ہے ،اس کی وجہ سے مجھے ایک نئی زندگی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید 20سے 25سال اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تاکہ اس کو بھی ایسے ہی توجہ دی جا سکے جیسے بڑے بیٹے آریان کو ملی ،اس کام کے لیے صحت مند زندگی گزارنا بہت ضروری ہے۔