تازہ تر ین

پاکستان کے گردشی قرضوں بارے تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان ایک بار پھر گردشی قرضوں کے گرداب میں پھنس گیا، چارسو پندرہ ارب کی ادائیگی کیلئے حکومت اور نجی پاور کمپنیوں میں نئی محاذ آرائی شروع ہو گئی، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑسکتا ہے۔ملک کے گردشی قرضے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، 2013 میں سرکار نے بغیر کسی ا?ڈٹ کے پورے 480 ارب روپے گردشی قرضوں کی مد میں دے دیئے، ساتھ میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری اور ملک سے اندھیروں کے خاتمے کے دعوے بھی کئے، لیکن نتیجہ چار سال بعد بھی وہی ڈھاک کے تین پات ہی رہا۔ماہرین کہتے ہیں کہ سسٹم ٹھیک کئے بغیر اربوں کے منصوبے کسی کام کے نہیں، نظام ٹھیک نہ ہوا تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوگی نہ ہی قرضہ ختم ہوگا۔بجلی کی نجی کمپنیاں ہی نہیں پی ایس او اور آئل ریفائنریز بھی مشکل کا شکار ہیں، سرکاری اداے تقریباً 100 ارب کے ڈیفالٹر ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردشی قرضہ ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ سکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain