تازہ تر ین

عمران خان کااپنے کارکنوں اور حامیوں سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں اور حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ ماحول کو بہتر اور پرفضاءبنانے کے لئے اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگا کر اس کی حفاظت کریں ۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کے روز جنگلات کے عالمی دن کے سلسلے میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ماحول کو بہتر اور پرفضاءبنانے کے لئے جنگلات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے اپنے ملک کے ماحول کو صحت بخش ، آلودگی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کے ٹائیگرز ، ووٹرز اور حامی اپنے حصے کا ایک ایک درخت لگا کر اس کی حفاظت بھی کرین کیونکہ اس طریقے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں جس پر عمل کر کے ہم اپنے ماحول کو بہتر بنانے ، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضمر اثرات سے بچا سکیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain