تازہ تر ین

آٹھ مسلم ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ

نیویارک(ویب ©ڈیسک)امریکہ نے 8 مسلم ممالک پر دوران پرواز الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے دوران پرواز سفر کرنیوالے 8 مسلم ممالک پر الیکٹرنک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اب مسافر لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ اور کیمرہ اپنے سامان کیساتھ نہیں لے جاسکیں گے ، اس پابندی کا اطلاق 8 ممالک کے 10 ایئرپورٹ پر ہوگا جن میں مصر ، ادرن ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پالیسی بیان جمعرات تک آنے کی توقع ہے جس میں پابندی سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ایئرلائنز کی جانب سے بھی مسافروں کو ٹوئیٹ کی گئی ہے جس میں مسافروں کوہدایت جاری کیں ہیں کہ دوران پرواز کوئی مسافر اپنے ساتھ الیکٹرانک مصنوعات مثلا ممنوعہ آلات ،لیپ ٹاپ ،کیمرہ ساتھ نہ لائیں ان آلات پر مکمل پابندی ہے ۔ سکیورٹی ماہر برائن جین کنس نے کہا یہ تمام اقدامات مسافروں کی بہترین سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے ہیں اس سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں مزید بہتری کی امید ہے۔نیویارک، شکاگو اور ڈیٹرائٹ جانے والی پروازوں پر اس پابندی کا اطلاق شروع کردیا گیا ہے ۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جان کیلی نے متعدد سینیٹرز سے رابطہ کرکے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پابندی کا دورانیہ کئی ہفتوں پر محیط ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain