ویلنگٹن(اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3-2 گولز سے ہرا یا۔ دوسرا ہاکی ٹیسٹ 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا تھا جبکہ پاکستانی ٹیم نے تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں میزبان بلیک سٹکس کو 4-2 گولز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تینوں میچز دلچسپ رہے ہیں اسلئے توقع ہے کہ آخری دو میچز میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔
