تازہ تر ین

لاہوریوں کیلئے لیسکو کی جانب سے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) لیسکو کی طرف سے اقبال ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ ڈویژن میں گھریلو صارفین کو آن لائن سسٹم کے تحت کنکشن دینے کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے کہا کہ ہے بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے 2000 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹاﺅن شپ میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عرفان اکرم‘ جی ایم ٹیکنیکل چودھری محمد انور‘ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خالد مرزا‘ رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر‘ چیف انجینئرز آپریشن میاں علیم‘محمد ناصر‘ چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محسن رضا خان‘ ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب‘ ڈائریکٹر ایڈمن طارق واجد‘ جی ایم آی ٹی امتیاز رسول‘ سپرنٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل الیاس گھمن‘ ایکسینئز رمضان بٹ‘ رائے اصغر‘ ذوالفقار بلوچ‘ بشارت بشیر‘ فیضان قادر‘ فیاض احمد‘ الطاف قادر‘ ایس ڈی اوز آفتاب روبرٹ‘ شاہد چٹھہ‘ کامران نوید‘ زاہد جلال‘ محمد ریاض اور رائے مسعود کھرل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیسکو چیف نے کہا کمپنی میں 90 فیصد سے زیادہ ریڈنگ موبائل فون کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ٹیوب ویلز پر بھی موبائل میٹر ریڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے اووربلنگ جیسی شکایات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم کی وجہ سے صارفین کو گھر بیٹھے کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ عرفان اکرم نے لیسکو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی انتھک محنت کی وجہ سے کمپنی میں بہتری آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain