تازہ تر ین

طالبہ سے اجتماعی زیادتی، پولیس ظالموں کی محافظ بن گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) وہاڑی کی 14 سالہ طالبہ کے گینگ ریپ پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ متاثرہ لڑکی اور گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ، متاثر کے والد نے پر ازخود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست دیدی گئی۔ درخواست گزار لڑکی کے والد نے درخواست میں کہا ہے کہ 6 فروری کی رات ریاض نے گھر میں گھس کرساتھیوں کے ساتھ مل کر آٹھویں جماعت کی طالبہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے سولہ دن بعد ایف آئی آر درج کی جبکہ عدالتی حکم پر 26 دن بعدڈی این اے ٹیسٹ میں کیس ثابت ہوگیا۔ اس سے قبل بااثر ملزمان کے دباﺅ پر میڈیکل آفیسر نے میڈیکل ہی نہ کیا۔ پولیس کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر چیف جسٹس نے نوٹس نہ لیا تو خودکشی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain