راولپڈی (خصوصی رپورٹ) حکومت نے پرائمری اور ہائی کے بعد مڈل سکولوں کی بھی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران یکم جون سے 31 اگست تک 5500 مڈل سکولوںکی نج کاری کردی جائے گی۔ ان تمام سکولوں کی فہرستیں ہنگامی بنیاد پر تیار کرنا شروع کردی گئی ہیں۔ ان تمام سکولوں کے اساتذہ کو سرپلس قرار دیا جائے گا۔ ان میں گرلز اور بوائز دونوں سکول شامل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں یہ سکول پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے سپرد کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں ان کی فروخت کردی جائے گی۔