نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپنے منشور پر عمل شروع کر دیا ۔ منشور میں بی جے پی نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ روکنے کے لیے رومیو سکواڈ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس کی ذمہ داریوں میں اب نیا کام رومیو یعنی عاشقوں کو پکڑنے کا کام بھی شامل ہو گیا ہے۔ حکام نے ضلع کے ہر تھانے میں ‘اینٹی رومیو سکواڈ بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کے چیت گنج تھانے کے تحت آنے والے آریہ گرلز کالج میں پولیس نے کالج کے باہر آوارہ گردی کرنے والے منچلوں کو پکڑنے کی مہم چلائی ۔ابھی تک کوئیعاشق’ تو ہاتھ نہیں آیا، لیکن اس سے وہاں افراتفری ضرور پھیل گئی۔ یہ مہم پارک، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں اور لڑکیوں کے سکولوں اور کالجوں کے باہر چلائی جا رہی ہے۔حکومت کی جانب سے ابھی تک اس کی کوئی گائیڈ لائن نہیں آئی ہے لیکن اب تھانے کی سطح پر اینٹی رومیو سکواڈ ‘ بنا دیے گئے ہیں۔