تازہ تر ین

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کب ہو گا ….؟وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سُنا دی

لودھراں (خبریں ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نواز شریف کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ملک سے اندھیرے ختم کرنے سے متعلق نواز شریف کا وعدہ اسی سال پورا ہو گا اور اتنی بجلی پیدا ہو گی جس سے ملک کے اندھیرے دور ہو جائیں گے اور اگر ہمسایہ ملک چاہے تو وہ بھی بجلی لے سکے گا۔پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی بات کرنے والے سیاسی مخالفین سے کہتا ہوں کہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کرائیں، پھر پنجاب کی بات کریں۔ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگلے الیکشن میں عوام تمام دیگر جماعتوں کا صفایا کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے لودھراں، خانیوال روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو 12 مہینوں میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اور یہ تمام منصوبے برسوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لاہور میٹرو بس کو پہلے جنگلہ بس کہتے رہے لیکن پھر اس کے و ہ فوائد جو قوم کی لاکھوں بیٹیوں، بیٹوں، ما?ں اور بزرگوں کو مل رہے ہیں، انہیں دیکھ کر وہ آج پشاور میں چار سال بعد میٹرو بس کا منصوبہ شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میں نے کہا کہ عمران خان آپ جنگلہ بس کہتے ہیں لیکن میں اسے نہیں کہوں گا کیونکہ اس میں مائیں، بیٹیاں، قوم کے بیٹے اور بزرگ بیٹھتے ہیں، اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے والے لوگ اس میں سفر کرتے ہیں، اسے جنگلہ بس کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر توانائی منصوبوں کی تکمیل اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق 2013ءمیں انتخابات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے وعدے کو بھی یاد دلایا اور کہا کہ سابقہ دور میں ملک اندھیروں میں تھا، زراعت تباہ ہو چکی تھی اور 2013ئ سے پہلے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر طرف احتجاج ہوتا تھا ، ماضی کی غلطیوں کے ذمہ دار (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی والے ہیں۔ جب نواز شریف کی قیادت میں 2013ئ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ملے تو نواز شریف نے سب سے بڑا نعرہ لگایا اور وعدہ کیا کہ اللہ نے موقع دیا تو بجلی کے اندھیرے ختم کر دئیے جائیں گے۔ قوم کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسی سال کے آخر میں نواز شریف کا وعدہ پورا ہو گا اور بجلی آئے گی اور اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ اس سال کے آخر میں بجلی کے منصوبے اتنی بجلی پیدا کر رہے ہوں گے کہ اگر ہمسایہ ملک بھارت چاہے تو ہم اس کو بجلی دے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain