تازہ تر ین

سعودی عرب کی طرف میزائل حملہ….لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

ریاض( ویب ڈیسک)سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے اس پار سے باغی حوثیوں کی جانب سے جنوبی ریجن خمیس مشیط اور ابھا شہروں پر داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ میزائل منگل کے روز داغے گئے، جن سے کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل منگل کے روز صبح سات بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی ائر ڈیفنس نے ان میزائلوں کو ایک ہی آن میں اپنے دفاعی سسٹم کو روبعمل لاتے ہوئے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ ادھر عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے اڑان بھری اور تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو تباہ کر دیا، جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھا رہے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain