بیجنگ (آئی این پی) چین آئندہ سال 5Gنیٹ ورک کے ساتھ سنہرے دور کا آغاز کرے گا،800ملین 4Gموبائل صارفین میں سے 60فیصد صرف چینی صارف ہیں ،5Gنیٹ ورک کے بعد صارفین مزید تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے ۔ چینی کے معروف اخبار رونامہ شنگھائی کے مطابق انڈسٹری کے ایک عہدیدار نے شنگھائی میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مواصلاتی فورم میں بتایا کہ 5Gنیٹ ورک 4Gنیٹ ورک سے 20سے50فیصد تیزی کے ساتھ انٹرنیٹ رسائی دے گا اور 5Gنیٹ ورک اقتصادی ومعاشی ترقی میں جدت پسندی کے ساتھ اضافہ کرے گا۔ چائنہ یونیکوم کے مطابق 5Gکی بدولت چین تحقیق اور ترقی میں اہم پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ چین کی آئندہ نسل کےلئے تیز رفتار انٹرنیٹ ٹیلی کمیونیکیشن اور مختلف نئی ایپلیکشنز کے ذریعے نئے سنہرے دور میں داخل ہوگی۔