تازہ تر ین

تعلیمی ضابطہ اخلاق جاری ….والدین اور طلباءکیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سکول کے سربراہ نئے داخل ہونے والے طلبہ کو خوش آندید کہیں گے، طلبہ کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں صفائی کا معیار بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں سے صرف نصابی سرگرمیوں کرائی جائیں۔ پرائمری سکولوں میں بنیادی مراکز تعلیم بنائے جائیں گے اور سکیورٹی ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانا لازمی ہو گا۔ طلبہ کو پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی میسر ہونا چاہئے جبکہ نئے سال کی انرولمنٹ، سکول امپروو منٹ پلان اور 33 نکات کو دفتر میں آویزاں کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اساتذہ گائیڈزڈی ایس ڈی کے مطابق سبق تیار کریں۔ ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کو یقینی بنایا جائے جبکہ جسمانی سزا پر پابندی ہو گی۔ نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق آئی ٹی اور سائنس لیب کو فعال رکھا جائے اور ٹیچر حاضری کا رجسٹر ہیڈ ٹیچر کی میز پر موجود ہو گا۔ اساتذہ ڈینگی اور کانگو وائرس کی نئی فلیکسز لگوائیں گے اور زیرو پیریڈ میں طلبہ کو اس حوالے سے اگاہی دینگے۔ سکول کے اوقات کار ظاہر کیا جائے گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain