تازہ تر ین

283 رنز کے تعقب میں ویسٹ انڈیزمشکلات کا شکار ، پاکستان کی دھماکہ دار بولنگ

گیانا (ویب ڈیسک) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی دھماکہ دار بولنگ جاری ہے۔ 13 اوورز میں ویسٹ انڈیز اب تک صرف 56 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں ۔پرووِڈنس سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 283 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ بابر اعظم کی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان اتنا سکور کرنے میں کامیاب ہوا۔ بابر اعظم کے علاوہ کوئی اور بلے باز شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔ بابر اعظم نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔
پرووِڈنس سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل میدان میں اترے اور بڑی سست رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا۔ قومی ٹیم کا سکور ابھی 16 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ احمد شہزاد لیگ سائیڈ پر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ وکٹوں کے پیچھے کھڑے کیپر شائی ہوپ نے ان کا کیچ لیا۔ احمد شہزاد نے صرف 5 رنز بنائے جبکہ شینن گیبریل کے حصے میں ان کی وکٹ آئی۔ اس کے بعد کامران اکمل اور بابر اعظم نے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم ٹیم کا سکور ابھی 44 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ کامران اکمل بھی کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران اکمل نے دو چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ جوزف کی گیند پر ہوپ نے ہی ان کا کیچ لیا۔ قومی ٹیم نے دس اعشاریہ پانچ اوور میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی۔
پاکستان کے تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 32 رنز بنائے۔ ایشلے کی گیند پر وکٹ کیپر ہوپ نے ان کو سٹمپ آو¿ٹ کیا۔ آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جنہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ بشو کی گیند پر ہوپ نے ہی ان کا کیچ لیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 183 رنز پر گری جب کپتان سرفراز احمد ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سرفراز احمد نے 26 رنز بنائے اور گیبریل کی گیند پر والٹن نے ان کا آسان کیچ لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain