تازہ تر ین

اپنے کھیل کو اب زیادہ بہتر طور پر سمجھنے لگا ہوں

گیانا(یواین پی)پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے میں 91 رنز کی ناقابل شکست اور فتح گر اننگز تخلیق کرنےوالے بیٹسمین جیسن محمد کا کہنا ہے کہ اوہ اب اپنے کھیل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے لگے ہیں اور انہیں ماضی کے مقابلے میں زیادہ پختگی محسوس ہورہی ہے۔ ناقابل شکست 34 رنز بنانے والے ساتھی بیٹسمین ایشلے نورس کے ساتھ مل کر پاکستان کے ہدف 309 رنز کو عبور کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزون واریئرز کی نمائندگی کے بعد سے ان کا کھیل مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی اعتماد کے سہارے انہوں نے اے ٹیم کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور اب وہ اپنے کھیل کو بخوبی سمجھنے لگے ہیں جس میں انہیں ماضی کے برعکس پختگی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انہیں مختلف قسم کے حالات میں بیٹنگ کرنا آگئی جو انہیں بہت آگے تک لے جائے گی۔ جیسن محمد کے مطابق انہیں اپنے اسٹروکس کھیلنے سے قبل خود کو کریز پر سیٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ان کی یہ اننگز بہت اچھی رہی حالانکہ جلد بیٹنگ آنے کے سبب انہیں رن ریٹ اور دیگر اہم باتوں کا دباو¿ بھی سہنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کریز پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور جب اسٹروکس کھیلنے کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے اپنا کام کر دکھایا کیونکہ وہ ایسے بیٹسمین ہیں جو اننگز کے دوران اپنی سی کوشش کرنے کے بعد وقت آنے پر جارحانہ اسٹروکس کھیل سکتے ہیں اور اس میچ میں بھی پاکستان کیخلاف ان کی یہی حکمت عملی پوری طرح کامیاب رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain