گیانا(ویب ڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 38رنز دیکر 5وکٹیں اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی15سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ وہ 2002ء میں شعیب اختر کے بعد ایک ون ڈے کیلنڈرایئرمیں دو بار5وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں۔اس سے قبل وقاریونس یہ کارنامہ 3بارجبکہ وسیم اکرم ،اظہرمحمود،عاقب جاوید اور شعیب اختر یہ اعزاز صرف ایک ،ایک بار اپنے نام کیا تھا۔حسن علی 23سال اور 61دن کی عمر میں ویسٹ انڈین سرزمین پر 5وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باﺅلر بھی بن گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے 2009ءمیں ڈومینیکا کے مقام پر بنگلہ دیش کیخلاف 21سال اور 26دن کی عمر میں 5وکٹیں لیکر یہ اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔