اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شپ وخون مارنے والوں کا راستہ بند ہوگا، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر لیڈر نہیں بنا جاتا، میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اپنے صوبے میں منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، کراچی میںٹوٹی ہوئی بسیں نظر آتی ہیں ، بلاول بتائیں کونسی پٹاری میں منصوبے چھپائے ہوئے ہیں ، عوام کی خدمت کےلئے تقریروں کی ضرورت نہیں کام بولتا ہے ، نوازشریف کی زیر قیادت عوام کی نظروں میں سرخرو ہوں گے ۔ پیر کو چکوال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو بوتل میں بند کریں گے ، نوازشریف کی زیر قیادت عوام کی نظروں میں سرخرو ہوں گے ، سیاسی جماعتوں کو الزام تراشی کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے چاہیئں ۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے اپنے صوبے میں منصوبہ شروع کر رہے ہیں ، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا کر لیڈر نہیں بنا جاتا ، عوام کی خدمت کےلئے تقریروں کی ضرورت نہیں کام بولتا ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے سے بات نہیں بنے گی ، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کا راستہ بند ہوگا ، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں ، اقتصادی راہداری ملک کےلئے گیم چینجر ہوگا ، بلدیاتی ادارے مارشل لاءدور میں آمر کی چھڑی ہوا کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ، بلدیاتی اداروں کو اختیارات ،فنڈز بھی دیں گے ، قیام امن سے ملک میں بیرونی سرمایہ کار بھی آئیں گے ،کوئی کتابی بات یا افسانہ نہیں تمام منصوبے مکمل ہوں گے ، ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے ، منصوبے مکمل ہوں گے ، کرایچ میں ٹوٹی ہوئی بسیں نظر آتی ہیں ، بلاول بتائیں کونسی پٹاری میں منصوبے چھپائے ہوئے ہیں ۔
