سڈنی (آن لائن) دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی میں بابر اعظم کے ساتھ ساتھ حسن علی نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی اہلیہ فریال وقار سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ حسن علی کا غصہ دیکھ کر اچھا لگا۔ جو انہوں نے وکٹیں حاصل کر کے دکھا یا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی نے اہم وقت میں وکٹیں حاصل کیں جو کے قابل تعریف ہے۔بڑی بڑی ٹیموں کیخلاف کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے بابر اعظم نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا، ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا جو ویرات کوہلی بھی نہ کر سکے، ویوین رچرڈز اور پیٹرسن جیسے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
