تازہ تر ین

عدالت نے فیصل آباد دھماکے میں ملوث ملزم بارے بڑا فیصلہ سُنادیا

لاہور(خبریں رپورٹر)جسٹس صداقت اللہ خان اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے فیصل آباد میںدھماکے کے ملزم عثمان غنی کی اپیل پرفیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان کے مطابق 8مارچ 2011کو ملزم عثمان غنی نے فیصل آباد کے کلب چوک میں ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 24افراد جان کی بازی ہار گئے۔ واقعہ کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو جائے حادثہ کے قریب سے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سمیت گرفتار کر لیا تھا۔واقع کا مقدمہ سول لائینز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا اور ملزم سے تفتیش کے ساتھ ساتھ ملنے والی ڈیوائس کا فورنزک جائزہ لیا گیا۔ ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق 17جنوری2013کو انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے ملزم عثمان غنی کو 7ATA اور دفعہ 302کے تحت 24,24بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم سنایا تھا ۔ ملزم نے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جہاں آج ملزمان کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل خرم خان نے مقدمے میں ریاست کی نمائندگی کی۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب رانا مقبول احمد نے مقدمے کی بھرپور پیروی کرنے اور مجرم کو سزا دلوانے پرپبلک پراسیکیوٹر کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن معاشرے میں انصاف کی عملداری قائم کرنے کیلئے مستقل کوشاں ہے۔ رانا مقبول احمد نے پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی اور ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے پوری مستعدی سے کام جاری رکھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain