تازہ تر ین

بدنما تصاویر کو خوبصورت بنانے والی حیرت انگیز ایپ

لاہور(خصوصی رپورٹ) ویسے تو آج کل بدنما تصاویر اور سیلفیز کو خوبصورت بنانے والی بے شمار ایپس دستیاب ہیں لیکن حال ہی میں امریکی سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے تصاویر کو خوبصورت بنانے والی ایک نئی ایپ تیار کی ہے۔جو حیران کن نتائج کی حامل ہے ۔یہ ایپ نہایت آسان طریقہ کار کے ذریعے آپ کی تصویر میں آپ کی پسند کی تبدیلیاں کر سکتی ہے ۔فی الحال اس ایپ کو کوئی نام نہیں دیا گیا۔ایڈوب کے مطابق اس ایپ کے ذریعے ایک عام سی سیلفی میں ضروری تبدیلیاں لا کر اسے ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کی کھینچی گئی تصویر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اس ایپ میں کئی ایسے فیچر موجود ہیں جو اس سے پہلے بھی دیگر فوٹو ایڈیٹنگ ایپس میں موجود ہیں اور ان میں مزید فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔اس ایپ پر ابھی مزید کام جاری ہے اور بہت جلد اسے گوگل پلے سٹور پر پیش کردیا جائیگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain