لاہور(خصوصی رپورٹ) ملک میں آئندہ عام انتخابات سے قبل سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے ہم خیال دینی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز دبئی میں ہوا جس میں سنی اتحاد کونسل مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر مختلف چھوٹی سیاسی و دینی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے جس میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کیلئے گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق ہوا تاہم پاکستان عوامی تحریک کا کوئی نمائندہ دعوت کے باوجود دبئی نہیں گیا۔ عوامی تحریک کی پاکستان میں موجود قیادت کا موقف ہے کوئی سیاسی اتحاد میں ہماری شمولیت چاہتا ہے تو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطہ کرکے انہیں قائل کرے۔ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا جبکہ مجلس وحدت کی نمائندگی اسد نقوی اور ناصر شیرازی نے کی۔ معلوم ہوا ہے ان جماعتوں نے گرینڈ الائنس کیلئے فوری رابطوں کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سیاسی و دینی جماعتوں کے نمائندوں کے سفر اور قیام و طعام کے اخراجات پرویزمشرف نے ادا کئے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/04/musharaf-2222222.jpg)