تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے اعلان کے بعد آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ملکی سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی اور پاکستان آرمی کی آپریشن کی صلاحیتوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی، ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain