تازہ تر ین

کلبھوشن کو بچاﺅ, مودی” ٹرمپ“ کے پاﺅں پڑگیا, مدد طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نے سفارتی اور انٹیلی جنس دونوں محاذوں پر کل بھوشن بچاﺅ منصوبے کی منظوری دے دی۔ پاکستان کے ساتھ کلبھوشن معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کرنے کیئے امریکی تعاون بھی طلب کرلیا گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی فوجی افسران کو اغوا کرکے بھارت لے جانے کی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔ بھارت پاکستانی سرحدوں پر اضافی فوجی دستے تعینات کرکے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں اضافہ کردے گا۔ جنگی حالات پیدا کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے بھارتی نیوی کے کموڈور کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو ختم کرانے کے لئے تین طرح کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ سفارتی سطح پر پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کے لئے عالمی سطح پر احتجاج کے ساتھ پاکستان سے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی جائے گی۔ نواز حکومت اور مودی حکومت کی اہم شخصیات میں کلبھوشن معاملے پر رابطے کرانے کیلئے امریکہ سے بھی تعاون مانگا۔ پاکستان پر مزید دباﺅ بڑھانے کے لئے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات کئے جائیں گے اور پاکستانی علاقوں پر گولہ باری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشت گردی اور پاکستانی فوجی افسران کے اغوا کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو کلبھوشن معاملے پر لین دین کرنے پر مجبور کرنے کے لئے مختلف منصوبے پیش کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان سے باہر خاص طور پر سری لنکا‘ مالدیپ‘ بھوٹان ‘ افغانستان اور کسی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پاکستان کے کسی فوجی افسر کو اغوا کرکے بھارت لے جانے مختلف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پاکستانی فوجی افسران کو اغوا کرکے پاکستان سے کلبھوشن کی واپسی کے بدلے واپس کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
نئی دہلی (خصوصی رپورٹ)بھارتی بحریہ کے افسران نے مودی سرکارکوآئینہ دکھادیا،جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن کے بھارتی بحریہ میں موجود ساتھیوں نے سرکاری ایجنٹ ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک افسرنے یہ بھی تصدیق کی کہ کلبھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایاتھا۔ ڈیوٹی سے کئی کئی ماہ غیر حاضر رہتا تھاجس سے پتہ چلاکہ وہ اہم مشن پر ہے۔دوسری جانب کلبھوشن کے خاندان نے ممبئی کا گھر چھوڑ دیاہے۔کلبھوشن کابھانڈاخود بھارتیوں نے پھوڑدیا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسرنے کلبھوشن کے بھارتی ایجنٹ ہونے کی تصدیق کردی۔بلوچستان سے گرفتار بھارتی بحریہ کے افسر سے متعلق بھارتی اخبار”ممبئی مِرر“ نے اہم انکشافات کئے ہیں۔اخبار نے بھارتی بحریہ میں کلبھوشن سے ساتھیوں سے گفتگو کی۔کچھ ساتھیوں نے کہاکل بھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایا۔ساتھیوں کے مطابق کلبھوشن ڈیوٹی سے کئی ماہ غیر حاضر رہتاتھا۔اس کے دوستوں کو معلوم ہوگیاتھا کہ وہ کسی سرکاری کام میں مصروف ہے۔ساتھیوں کی جانب سے کلبھوشن کے سرکاری ایجنٹ ہونے کی تصدیق کے بعد اس کا خاندان خوفزدہ ہوگیا ہے۔کلبھوشن کے والد، بھائی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد ممبئی کا گھر خالی کرکے کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے بعد بھارت نے پاکستانی قیدی خواتینکی رہائی میں رکاوٹیں ڈالناشروع کردی ہیں۔ بھارتی جیل میں فاطمہ، ممتاز اور بچی حنا مزید قیدی بھگتنے پرمجبور ہو گئیں۔ پاکستانی خاتون فاطمہ اور ممتاز 2006ءمیں اپنی ماں رشیدن بی بی کے ہمراہ بھارت گئی تھیں جبکہ حنا کی پیدائش جیل میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا نیپال میں لاپتہ ہونیوالے پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا تعلق سامنے لے آیا ،بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتہ ہونیوالے پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل حبیب”را “ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پھنسانے والی ٹیم کا حصہ تھے ، حبیب طاہر 2014میں پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوچکے تھے لیکن ان کی آپریشنل صلاحیتوں کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) نے اپنے ساتھ رکھا۔بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “ کی رپورٹ کے مطابق نیپال اور بھارت کی سرحد کے قریب لمبینی کے علاقے سے لاپتہ ہونیوالے پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب ظاہر کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھارت کی حراست میں ہیں کیونکہ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے مارچ 2016میں کلبھوشن یادیو کو پکڑا تھا۔ بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اخبار کو بتایاکہ بھارتی ایجنسیاں ایک عرصے سے حبیب ظاہر کے پیچھے لگی ہوئی تھیں ، آخری مرتبہ اسے لمبینی میں دیکھاگیا اور پیر کو پاکستانی فوج کی طرف سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے اعلان کاتعلق بھی کرنل حبیب کی گمشدگی سے ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain