راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق، راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کورکمانڈر کانفرنس میں پاکستان دشمنوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے اعلان کے بعد آنے والے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا ،افواج پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی قوتوں کوواضح پیغام دیا گیا کہ قوم کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق، کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔