پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے چھٹے ایٹمی دھماکے کی تیاری کرلی ہے۔ جوہری تجربات ( ہفتہ کو) کئے جائیں گے۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبی کا کہناہے کہ پیانگ یانگ میزائلوں کے ذریعے زہریلی گیس سیرین کا حملہ کرسکتاہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق شمالی کوریا کے ٹی وی پر ممکنہ چھٹے ایٹمی تجربے کا مقام دکھایا گیا۔ دھماکا ہفتے کے روز کیا جاسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کی صدرکی دھمکیوں کے باوجود شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان دھماکے کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبی نے ٹوکیو سے جاری بیان میں کہا کہ شمالی کوریا میزائلوں کے ذریعے زہریلی گیس پھینکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ پیانگ یانگ جنوبی کوریا یا دیگر ممالک میں اعصابی گیس سے حملہ کرسکتا ہے۔
