واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے خفیہ راز افشا کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو ایک جارح خفیہ سروس قرار دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وکی لیکس آمروں کے ساتھ مل کر جمہوری ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پومپیو کے مطابق وکی لیکس جمہوریت مخالف اقوام کے تعاون سے عموماً امریکا کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ وکی لیکس نے گزشتہ ماہ ایسی خفیہ دستاویزات جاری کی تھیں جن میں یہ باتیں بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ امریکی خفیہ ادارے کس طرح موبائل فون اور دیگر الیکٹرونک آلات کے ذریعے عام لوگوں کی جاسوسی کر رہی ہیں۔
