لندن (خصوصی رپورٹ) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں زخم پر باندھنے کی ایسی پٹی کے آزمائشی تجربات آئندہ 12 ماہ میں شروع ہو سکتے ہیں جو نہ صرف یہ بتائے گی کہ زخم کتنا بھرا ہے بلکہ اس کی رپورٹ ڈاکٹر کو بھی بھیجے گی۔ برطانوی سوانسی یونیورسٹی کے لائف سائنسز شعبے آئی ایل ایس میں اس منصوبے پر کام جاری ہے ۔یہ جدید پٹیاں بغیر کسی وقفے کے رئیل ٹائم میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زخم کی نگرانی کریں گی اور نہ صرف ضرورت کے مطابق علاج کا طریقہ بتائیں گی بلکہ مریض کے سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گی۔آئی ایل ایس میں جاری اس منصوبے کا مقصد علاقے کو ڈیجیٹل ایجادات کا جدید ترین انٹرنیٹ ٹیکنالوجی فائیو جی پر ٹیسٹ کرنے کا مرکز بنانا ہے ۔آئی ایل ایس کے سربراہ پروفیسر مارک کلیمٹ کے مطابق فائیو جی کے ذریعے ایک ایسی لچک دار اور مضبوط بینڈورتھ ٹیکنالوجی تیار کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ ہمیشہ صحت کے شعبے میں کام آئے گی۔