پیرس (ویب ڈیسک )دنیا کی پہلی نانوٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کی دوڑ فرانس میں ہو گی۔فرانس کے سائنسی مرکز کے مطابق، یہ دوڑ 28 تا 29 اپریل کے درمیان ٹول آوس میں واقع تجربہ گاہوں میں منعقد ہو گی۔اس دوڑ میں فرانس، جرمنی، جاپان، سویٹزر لینڈ اور امریکہ جیسے ممالک شامل ہونگے جس میں نانو ٹیکنالوجی کی حامل چھوٹی چھوٹی گاڑیوں کے درمیان یہ مقابلہ ہوگا جنہیں یو ٹیوب پر بھی دیکھا جا سکے گا۔