سٹٹ گارٹ(صباح نیوز) ماریہ شراپووا سٹٹ گارٹ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ۔سیمی فائنل میں ماریہ کو فرانسیسی ٹینس سٹار کرسٹینا نے ماریہ شراپووا کو شکست دےدی۔ سیمی فائنل میں ماریا شراپووا کا مقابلہ فرانس کی کرسٹینا میلاڈنووک سے ہوا ۔ کرسٹینا نے ماریا کو ہرا کر سیمی فائنل جیت لیا۔ ناکامی کے ساتھ ہی ماریا شراپووا کا براہ راست ومبلڈن اور فرنچ اوپن ٹینس کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔