بیجنگ، اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد نواز شریف ون بیلٹ، ون روڈ فورم میں شرکت کےلئے چین پہنچ گئے، انہیں اس دورے کی دعوت چینی صدر ژی جن پنگ نے دی ہے۔ بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وائس چیئرمین بیجنگ میونسپل چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس لی شی چیانگ اور پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی د ونگ اور اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم اور بیگم کلثوم نواز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سٹیٹک گارڈز کے ایک دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ روایتی لباس میں ملبوس دو بچوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں ¾ اس کے علاوہ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال ، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن، امور خارجہ کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف 14اور 15مئی کو بیجنگ میں چین کی حکومت کے زیراہتمام بین الاقوامی تعاون کے لئے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے جس میں 27 مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام شریک ہوںگے۔ بیلٹ اینڈ روڈ ( بی آر ایف )فورم 2013 ءچینی صدر کی جانب سے سلک روڈ اقتصادی پٹی اور 21ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ اقدام کا حصہ ہے۔ فورم کے انعقاد کا مقصد باہمی تعاون کے ذریعے ترقی کے مشترکہ اہداف کاحصول ہے۔ بی آر ایف کے دوران وزیراعظم اعلیٰ سطح مذاکرات کی نشست سے خطاب کریں گے ، وہ باہمی ترقی کے لئے قریبی شراکت داری اور مواصلاتی تعاون کے لئے پالیسی ہم آہنگی کے بارے میں راﺅنڈ ٹیبل اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شریف چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔اس موقع پرچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم کانفرنس میں شریک دیگر عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم چینی صوبے ہینگ یو اور ہانگ کانگ کا دورہ بھی کریں گے جہاں پر وہ کاروباری برادری اور سرمایہ کاری کی کانفرنسز میں شریک رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم ہانگ کانگ میں بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر زینگ شی سانگheng Xiaosong) (Mr. Z سے ملاقات کی،جس میںباہمی دلچسپی کے ا مور، پاک چین تعلقات کے فروغ ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، پاکستان مسلم لیگ (ن )اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین رابطے مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو دوسری بڑی معاشی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی، چینی صدر شی جن پنگ (Mr. Xi Jinping) اور وزیراعظم لی کی چیانگ (Mr. Li Keqiang) کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور چےن کی موجودہ ترقی کے پےچھے شوشلزم کا نظرےہ اورچےن کے عظےم تارےخی ورثے کی قوت کارفرماہے۔ بلاشبہ چین کی ترقی اس کی قیادت اور عوام کی محنت اور قربانیوں کا معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہچین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ دونوں ملک ترقی ،خوشحالی اورامن کی منزل کے اہم شراکت دار ہیں۔ چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں دنیا کو پر امن اورخوشحال مستقبل کی امید دی ہے اورپاکستان امن اورخوشحالی کے چینی ماڈل سے بے حدمتاثر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میںون بیلٹ ون روڈ فورم کے انعقاد پر چین کی قیادت کو مبارکباددیتاہوں اورپاکستان ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تاریخی اقدام کی بھرپور حمایت کرتاہے۔ون بیلٹ ون روڈ سے چین کا ایشیا کے دیگر ممالک،یورپ اورافریقہ تک مربوط رابطہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ ہماری حکومت صرف چین کی تعریف ہی نہیں کرتی بلکہ بہت کچھ سیکھنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب ہمیں دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔ سی پیک چین کے صدر، وزیراعظم اور حکومت کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور پاکستانی قوم چین کے اس تاریخ ساز تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔سی پیک کے منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیںاور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا مظہر ہیں اور اس تاریخی منصوبے سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہے۔ پاکستان کی موجودہ قیادت چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندرسے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے۔ پاکستان اورچین کی موجودہ لیڈرشپ کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ چین اور پاکستان کے عوام باہمی احترام اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق نبھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ِسی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔پوری دنیا میں بھی سی پیک کا ڈنکا بج رہا ہے۔سی پیک کے مثبت اثرات پاکستان میں ظاہر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔پاکستان کے عوام چین کی قیادت اور حکومت کی محبت، خلوص اور ایثار پر شکرگزار ہیں۔چین نے سفارتی، سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) او رکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین بہترین دیرینہ تعلقات ہیں۔دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید وسعت آئے گی۔کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لےگ(ن) کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھےں گے۔ کےمونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لےگ(ن) کے مابےن تعاون کو فروغ دےنے کےلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھےں گے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وائس منسٹرزینگ شی سانگ نے کہا کہچین پاکستان کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئیڈیل تعلقات ہیں۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دونوں جماعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔زینگ شی سانگ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ چین کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ سی پیک اس کا محور ہے۔ اس پر 5 کھرب روپے خرچ ہوں گے جو 65 ممالک تک پھیل جائے گا۔ دنیا کا رخ تبدیل ہونے والا ہے۔ مغرب کی چمک دمک ماند اور مشرق کی برق دنیا میں اجاگر ہونے جا رہی ہے۔
