راولپنڈی (بیورو رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری پر حملے کی شدید مذمت کی، معصوم جانوں کے ضیا ع پر اظہارا فسوس کیا اور زخمیوں کابہترین علاج کرنے کی ہدایت دی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور کے قافلے پردہشتگرد حملے کی مذمت اورنسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کم نہیں کرسکتیں۔ ملک میں معاشی ترقی اور امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رہیں گی جبکہ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کوپاک آرمی ہیلی کاپٹرز پر سی ایم ایچ کیو منتقل کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں25 جاں بحق ،عبدالغفور حیدری سمیت35 افرادشدید زخمی ہوگئے تھے۔