تازہ تر ین

الحمرا میں پروگرام ، گلوکارہ سارہ رضا خان کے علاوہ ڈنمارک کے جونس گروپ کی بھی شرکت

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ایمبیسی آف ڈنمارک کے تعاون سے ایک میوزک پروگرام بعنوان میوزک فیوژن الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد ہو ا۔ جس میں پاکستان کی نامور گلوکارہ سارہ رضا خان کے علاوہ ڈنمارک کے مشہورجونس گروپ کے گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان نے اس حوالے سے ایک پیغام میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد فنون لطیفہ کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جس سلسلے کو کامیابی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔لہذا گا ہے بگاہے مختلف ممالک سے ثقافتی وفود کے ساتھ مل کر لاہور آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر پیش کئے جا رہے ہیں جن کا عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہو رہی ہے۔اس بارے میں سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ اس جیسے پروگراموں کے ذریعے جہاں شائقین کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں وہیں فنکاروں کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain