لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے اساتذہ کے مظاہروں اور احتجاج کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے 10 روپے کا ٹیچر پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجاب حکومت نے آئے روز اساتذہ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کا توڑ ڈھونڈتے ہوئے اساتذہ 2017ءکے بجٹ میں 10 ارب روپے کا ٹیچر پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہناہے کہ سفارشات اساتذہ کی مشاورت سے تیار کی گئی ہیں۔ سفارشات کے مطاقب پرائمری سکول ٹیچر کو گریڈ 14 ایلیمنٹری سکول ٹیچر کو گریڈ 16 اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کو سکیل 17 دیا جائے گا۔ ٹیچر پیکیج میں گریڈ 14,16 اور 17 لینے والے اساتذہ کو دو اضافی ترقیاں بھی ملیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیڈ ٹیچر اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ماہانہ 1500 روپے اضافی الاﺅنس بھی ملے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں دانس اتھارٹی کے حوالے کیے جانے والے 13 سکولوں کو واپس محکمہ سکولز ایجوکیشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔





































